• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 جیکولین فرنینڈس باپردہ ہوگئی


بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے ابوظہبی کی خوبصورت جامع مسجد شیخ زید کا دورہ کیا۔

اس موقع پر جیکولین نے حجاب پہنا اور مسجد کے مختلف حصوں کو دلچسپی سے دیکھا۔

 جیکولین فرنینڈس باپردہ ہوگئی

اداکارہ ساتھی اداکار سلمان خان کے ساتھ ریس 3 کی شوٹنگ کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔

شوٹنگ ٹیم مختلف شہروں میں فلم کے مختلف سین کی عکس بندی میں مصروف ہیں ۔




جیکولین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام میں مسجد کے دورے کے دوران بنائی گئی تصاویر اور ویڈیو کو شیئر کیا ہے جس میں اداکارہ حجاب میں ملبوس مسجد کے مختلف حصوں کو دیکھ رہی ہیں جبکہ وہاں موجود لوگوں نے اداکارہ کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں۔

جیکولین فرنینڈس کی نئی فلم ’ریس 3‘ کو سلمان خان نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کے ہدایت کار ریمو ڈی سوزا ہیں۔

فلم 15 جون کو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین