• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشی کے عالمی دن کے موقعے پر دبئی میں رنگا رنگ پریڈ کا انعقاد


زندگی میں خوشیو ں کی اہمیت کا شعور بیدار کرنے کیلئے ہرسال کی طرح آج بھی دنیا بھر میں عالمی یومِ خوشی منایا جارہا ہے جس میں لوگ بڑھ چڑھ کر نہ حصہ لے رہے ہیں بلکہ اپنے اِرد گِرد کے لوگوں کو خوش کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں ۔

دبئی میں بھی اس دن کی مناسبت سے ایک رنگا رنگ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد ہاتھوں میں اسمائل ایموجی والے پلے کارڈز اور غبارے پکڑے ، ہنستے مسکراتے سڑکوں پر نکلے۔

خوشیوں کا سفر نامی اس دلچسپ پریڈ میں بچوں بڑوں اور نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور لوگوں کو خوشی کے احساس سے آگاہ کرتے ہوئے پریڈ میں شریک دکھائی دئیے۔واضح رہے کہ سال 2012میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 20مارچ کو خوشی کے عالمی دن کے طور پر منائے جانے کا اعادہ کیا جس کے بعد سے یہ دن ہر سال20مارچ کو پورے جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔

تازہ ترین