• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی جنرل نے افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا

 امریکی جنرل نے افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا

افغانستان میں امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل نکولسن نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں جاری تشدد میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں آسکی ہے ،تاہم انہوں نے اس کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنرل نکولسن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے کیلئےامریکا نےکئی بار پاکستان سے خفیہ مذاکرات کئے ،پاکستان پردباؤ بڑھایا تاہم افغانستان میں تشدد کو نہیں روکا جا سکا ۔

جنرل نکولسن کا کہنا تھا امریکا طالبان اور دیگر دہشتگرد گروپوں کو پاکستان سے پہنچنے والی امداد کو روکنے کیلئےدیگر اقدامات کرے گا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے خلاف مزید اقدامات پر غور کریں گے۔

طالبان کی امن کے قیام کیلئے اقدامات میں شمولیت پر جنرل نکولسن نے کہا کہ ممکن ہے طالبان کے کچھ گروپ امن کیلئے کئے جانے ان اقدامات میں شریک ہوں۔

فوجی دباؤ کے ساتھ افغانستان میں انتخابات کے انعقاد سے طالبان پر سیاسی اور معاشی دباؤ بڑھے گا،جنرل نکولسن کا کہنا تھا کہ اگلے کچھ مہینوں میں جنگ اور امن کی حکمت عملی ایک ساتھ آگے بڑھے گی۔

تازہ ترین