• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی خوش حالی کا راز ہے،ملک منظور

پاکستان یوتھ کونسل کے صدر ملک منظور حسین اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اختیارات کونچلی سطح تک منتقل کئے بغیر ترقی کے ثمرات کو عام آدمی تک منتقل نہیں کیا جاسکتا ۔

جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ملک منظور حسین نے کہا کہ میاں نواز شریف کے دور میں ہونے والی ترقی ماضی کی ہر حکومت سے زیادہ رہی ہے تاہم اب بھی اختیارات نچلی سطح تک پوری طرح منتقل نہیں ہوسکے ہیں جس کے سبب عام آدمی اصل ترقی سے لا علم ہے۔

اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی خوش حالی کا راز ہے،ملک منظور

ملک منظور کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو بھی اگلے عام انتخابات میں کامیابی کے لیے پارٹی کو نچلی سطح پر منظم کرنا ہوگا ، لیکن بدقسمتی سے وڈیرے اور جاگیرداروں نے اپنی طاقت سے پسے ہوئے طبقے کو دبا رکھا ہے جس کے سبب نہ عام آدمی کی پہنچ پارٹی کی اعلیٰ قیادت تک ہوسکی اور نہ ہی اس کے مسائل حل ہوسکے ۔

اس وقت میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کو چایہے کہ پارٹی کو نچلی سطح پر منظم کریں تاکہ اگلے ہونے والے عام انتخابات میں ن لیگ ایک دفعہ پھر کامیاب ہوسکے۔

اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی خوش حالی کا راز ہے،ملک منظور

ملک منظور حسین نے کہا کہ سیالکوٹ سے رکن قومی اسمبلی ارمغان سبحانی نے اپنے حلقے میں جس طرح پارٹی کو منظم کیا ہے اس سے یقین ہے کہ سیالکوٹ میں ن لیگ کامیابی حاصل کرے گی ۔

حقیقت میں جو بھی امیدوار پارٹی ورکروں سے رابطے میں رہتا ہے ان کے مسائل حل کرتا ہے اور وفاقی اور صوبائی حکومت سے ملنے والا فنڈ ذاتی مفاد سے بالاتر ہوکر پارٹی اور حلقے کے عوام کی ضروریات کے مطابق خرچ کرتا ہے اسے عام انتخابات کے نتائج کی فکر نہیں ہوتی کیونکہ کامیابی ایسے لوگوں کا مقدر ہوتی ہے لہٰذا امید ہے کہ سیالکوٹ سے ارمغان سبحانی ہی فتح حاصل کریں گے ۔

تازہ ترین