• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

وزیراعظم کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل وزیراعظم آفس میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کی سمری منظوری کے لیے پیش کئے جانے کا امکان ہے، جس کے تحت 1 ارب 72 کروڑ روپے سبسڈی دینے کی تجویز دی گئی جبکہ سبسڈی دینے کی تجویز وزارت صنعت وپیداوار نے وفاقی کابینہ کو بھجوائی ہے۔

ذرائع کےمطابق مجوزہ پیکج کے تحت 22 اشیاء ضروریہ پر 4 سے 50 روپے تک سبسڈی کی تجویز ہے ، گھی اور ککنگ آئل پر فی کلو 15 روپے سبسڈی دینے کی تجویز دی گئی جبکہ دالوں پر 10 روپے اور چینی پر فی کلو 5 روپےسبسڈی دینے کی تجویز ہےاور آٹے پر فی کلو 4 روپے سبسڈی دینے کی تجویز ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پیکج کے تحت مشروبات، چائے، بیسن اور کھجور پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز دی گئی تاہم ای سی سی اجلاس میں ملکی معاشی صورت حال، ترقیاتی منصوبوں اورتوانائی کےپیداوار سےمتعلق امور زیرغورآئیں گے۔

دریں اثناء وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے مشترکہ مفادات کونسل کا بھی اجلاس کل اسلام آباد میں ہی طلب کرلیا، اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کاکہناہےکہاجلاس میں صوبائی وزراء اعلیٰ اور کونسل کے ممبر وفاقی وصوبائی وزراء بھی شریک ہوں گےجبکہ اجلاس میں پہلی قومی آبی پالیسی منظوری کےلئے پیش کی جائےگی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈا غور آئےگا، مانیٹرنگ اینڈ اور سائٹ کمیٹی کے تحت مردم شماری کے 5 فیصد نتائج کے معاملہ کو حل کرنے سے متعلق امور بھی زیربحث آئیں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل شام وزیراعظم آفس میں طلب کرلیاہے۔

اجلاس کے دوران ملکی سیاسی وسلامتی اور اقتصادی صورت حال سمیت آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ سےمتعلق امور بھی زیرغور آئیں گے۔

تازہ ترین