• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا آخری شمالی سفید نسل کا گینڈا چل بسا

دنیا کا آخری شمالی سفید نسل کا گینڈا چل بسا

دنیا کا آخری شمالی سفید نسل کا نر گینڈا انتقال کر گیا،کینیا کی کنزوینسی کا کہنا ہے کہ اب اس نسل کی صرف دو مادہ گینڈا زندہ رہ گئیں ہیں۔

کینیا کے کنزروینسی حکام نے ایک بیان میں بتایا کہ سوڈان نامی 45سالہ گینڈے کی حالت تیزی سے خراب ہورہی تھی، سوڈان میںعمر سے متعلق پیچیدگیوں کے باعث اس کے پٹھے اور ہڈیاں متاثر ہورہی تھیںجبکہ جلد پر زخم بن گئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ او آئی پجیٹا کنزوینسی منتقلی سے قبل سوڈان چیک ری پبلک میں رہا جہاں اُس کے ساتھ اسی نسل کی دو مادہ گینڈا 27سالہ نجین اور 17سالہ فاتو بھی رہتی تھیں۔

تازہ ترین