• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ آنے سے پاکستان کی جیت اور دہشتگردی کی ہار ہو گی، رانا ثناء

 کرکٹ آنے سے پاکستان کی جیت اور دہشتگردی کی ہار ہو گی، رانا ثناء

وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کہتےہیں کہ کرکٹ کے انعقاد سے پاکستان کی جیت اور دہشت گردی کی ہار ہو گی۔

وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے وزیر برائے انسداد دہشت گردی ایوب گادھی اوروزیر کھیل جہانگیر خان زادہ کے ہمراہ قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا ۔

میڈیاسےگفتگومیں ان کاکہناتھاکہ عالمی مہمان دیکھیں گے کہ پاکستانی قوم کس طرح کھیلوں سے پیار کرتی ہے جبکہ غیر ملکی مہمان یہاں سے امن اور محبت کا پیغام لےکر جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رینجرز اورپیرا ملٹری فورسز پولیس کے ساتھ سیکیورٹی فرائض انجام دے رہی ہیںاور امید ہےزندہ دلانِ لاہورمیچوں سے بھرپور لطف اٹھائیں گے۔

راناثنااللہ نےکہاکہ20 کے قریب غیر ملکی مہمان آئے ہیں، جواکا دکا نہیں آئے، ان کے تحفظات غیر ضروری تھےلیکن یہ غیر ملکی مہمان یہاں سے جاکر دنیا کو بتائیں گےکہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور فورسز نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں،دنیا کو ہمارا ساتھ دینا چاہیےاورسمجھنا چاہیے کہ دہشت گردی پاکستان پر مسلط کی گئی ہے۔

تازہ ترین