• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب لاہور نے خواجہ سعد رفیق کو22 مارچ کو طلب کرلیا

نیب لاہور نے خواجہ سعد رفیق کو22 مارچ کو طلب کرلیا

نیب لاہورنےوزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اوران کے بھائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کو طلب کرلیا، وزیر ریلوے کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اور صوبائی وزیر کو محکمہ صحت پنجاب کے معاملات پر طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کےمطابق نیب لاہورنےمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اوروزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو 22 مارچ کو طلب کیا ہے، خواجہ سعد رفیق سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔

نیب ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو نیب نے 26 مارچ کو طلب کیا ہے، ان سے پنجاب حکومت کی کمپنیز میں کرپشن کےحوالےسےتحقیقات کی جائیں گی۔

نیب حکام اس معاملے میں سیکرٹری محکمہ صحت نجم شاہ سے بھی پوچھ گچھ کر چکے ہیں۔

تازہ ترین