• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی غربت 70 سال میں کم نہیں ہوئی، شفقت محمود

ملک کی غربت 70 سال میں کم نہیں ہوئی، شفقت محمود

تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ملک کی غربت 70 سال میں کم نہیں ہوئی، غربت کا مقابلہ ہونا چاہیے تھا۔

پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے لاہور میں اقلیتی برادری کے دو سو افراد میں پانچ ہزار روپے تک کے چیک تقسیم کیے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے حکمران ایسے ملے جنہوں نے لوٹ مار کی آخری حدیں پار کر لیں، پہلی باراحتساب کا عمل صحیح طریقے سے شروع ہوا تو واویلا ہے کہ انہیں کیوں نکالا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے دو سیاسی سربراہ امیرترین ہیں، ان کی دولت اربوں میں ہے، لیڈر امیر سے امیر تر ہورہے ہیں۔

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا چیئرمین نہیں بننے دیا اور آزاد امیدوارکو چیئرمین سینیٹ بنوایا، یہ پی ٹی آئی کی حکمت عملی کی کامیابی تھی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اداروں پر اس لیے تنقید کررہے ہیں کیونکہ یہ ادارے پیروں پر کھڑے ہیں۔

تازہ ترین