• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ائرچیف مارشل مجاہدانور خان نےوزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔

وزیراعظم کاکہناہےکہ بطور نئے ائرچیف آپ کی خدمات پاکستان ائر فورس کی ترقی اور پیشہ وارانہ بہتری کے لیےاہم ہوں گی۔


وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ائرچیف مارشل مجاہدانور خان نےوزیراعظم آفس میں ملاقات کی جس میں ملکی دفاع اور پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی ۔

وزیراعظم نے ائر چیف مارشل مجاہدانور خان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اورملکی دفاع کےحوالے سےپاک فضائیہ کے کردار کو مزید موثر بنانے کےحوالے سےنیک خواہشات کااظہار کیا۔

ائرچیف مارشل مجاہد انور خان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہاکہ ملکی دفاع کے لیے پاکستان ائر فورس اپنا مضبوط کردار ادا کرتی رہے گی اوروہ اس کے لئے اپنی تمام صلاحتیں بروئےکار لائیں گے۔

تازہ ترین