• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرب لیگ کا سربراہی اجلاس پندرہ اپریل کو ریاض میں ہوگا

عرب لیگ کا سربراہی اجلاس پندرہ اپریل کو ریاض میں ہوگا

عرب لیگ کے رکن ممالک کے سربراہوں کا 29واں اجلاس 15اپریل کو سعودی دار الحکومت ریاض میں ہوگا۔

مصری دار الحکومت قاہرہ میں منگل کو عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سعودی حکومت نے 29ویں سربراہی اجلاس کی میزبانی سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے، جس پر ہیڈکوارٹر نے رکن ممالک کو فیصلے سے مطلع کردیا۔

اس حوالے سے تیاری پر مبنی اجلاس نو اپریل کو منعقد ہوگا جس میں ایجنڈے سمیت دیگرمعاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔یاد رہے کہ یہ اجلاس مارچ کے اواخر میں ہونا تھا مگر مصر میں صدارتی الیکشن کی وجہ سے اسے موخر کیا گیا۔

اس سےقبل گزشتہ سال مارچ میں عرب لیگ کا اجلاس اردن میں ہواتھا۔

تازہ ترین