کویت میں رنگا رنگ ایکروبیٹکس شو کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر کرتب بازوں کی شاندارپرفارمنس نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔
کویت میں منعقد ہونے والے اس دلچسپ ایکروبیٹکس شو میں چین سے تعلق رکھنے والے ماہر کرتب بازوں نے حصہ لیا اور اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کابھرپوانداز میں عملی مظاہرہ کیا ۔
کنگ فو کے ماہر کھلاڑیوں نے توازن برقرار رکھنے،قلابازیاں کھانے سمیت ایسے شاندار کمالات دکھائے کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے اور کرتب بازوں کی مہارت کی خوب داد دی۔