• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریس تھری, میں سلمان خان کی پہلی جھلک نے دھوم مچادی

ریس تھری, میں سلمان خان کی پہلی جھلک نے دھوم مچادی

بالی ووڈ کے سپراسٹارسلمان خان نے اپنی نئی آنے والی ایکشن فلم ’ریس تھری‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی فلم ’ریس تھری‘ کی پہلی جھلک جاری کردی جس میں وہ نیلے کوٹ اور سیاہ شرٹ میں ملبوس ہاتھ میں پستو ل لئے غصے میں نظرآرہے ہیں۔


بالی ووڈ کے دبنگ خان نے ٹویٹر پر مداحوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اس ہفتے ملتا ہوں ’ریس تھری‘ کی فیملی سے اورساتھ ہی انہوں نے کہا میرا نام سکندر ہے۔

سلمان خان ان دنوں معروف کوریوگرافر ریموڈیسوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو کہ فلم ’ریس‘ کا تیسرا سیکوئل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے فلم ’ریس تھری‘ کے لیے گانا بھی لکھا ہے جسے وہ اپنی آواز میں ریکارڈ بھی کروائیں گے۔

خیال رہے کہ فلم ’ریس تھری‘ میں سلمان خان اور جیکولین فرنینڈزمرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور، ڈیزی شاہ، بوبی دیول، ثاقب سلیم اور پوچا ہیکڈے شامل ہیں، فلم عید الفطر پرسینماگھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین