• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

چند درہم میں کمرے کی چیزیں توڑ کر غصہ نکالئے


چند درہم میں کمرے کی چیزیں توڑ کر غصہ نکالئے

دبئی میں دی اسمیش روم نامی ایک ایسے منفرد سینٹر کا افتتاح کیا گیا ہے جسکے تحت مختلف واقعات وحالات کا شکار ہوکر شدید غصے میں مبتلا افراد اپنا غصہ یہاں کمروں میں موجود اشیاء کو توڑ پھوڑ کر نکال سکتے ہیں۔

اس انو کھی سروس کے تحت آپ 5،15 اور25منٹ کے سیشن میں قیمتی پیانو،ٹی وی ،قیمتی کراکری اور فر نیچر سے لے کر جدید ٹیکنا لو جی کی اشیا ء جیسے لیپ ٹاپ اور کمپو ٹر پر بھی اپنا غصہ نکا ل سکتے ہیں ۔


صرف یہی نہیں آ پ کس ہتھیا ر سے انہیں تو ڑنا چا ہیں ا س کا بھی خصو صی انتظا م ہے اور یہاں آپ کو کلہا ڑی سے لے کر ہتھوڑی تک فراہم کی جاسکتی ہے،بس آ پ کو کیا تو ڑ نا ہے اور کس سے تو ڑنا ہے اس کیلئے مطلوبہ رقم یعنی75درہم فراہم کیجیے اور اپنا غصّہ انہیں تبا ہ کر کے نکا ل دیجیے ۔

واضح رہے کہ اس اسمیش روم میں جانے کے لئے16سال سے بڑا ہونا شرط ہے۔

تازہ ترین