• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک کےبانی کو چھ ارب ڈالر کا نقصان کیسے ہوا؟

فیس بک کےبانی کو چھ ارب ڈالر کا نقصان کیسے ہوا؟

فیس بک کے بانی مارک زگربرگ کو صرف ایک روز میں چھ ارب ڈالر کا نقصان اُٹھانا پڑا۔

زکربرگ کو پیر کے روز اس وقت ایک بڑا جھٹکا لگا جب ان کی کمپنی کے سرمایہ کاروں کے چھ اعشاریہ چھ ارب ڈالر کے مساوی شیئرز ڈوب گئے، یہ 2014 کے بعد ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ کمی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کہا جارہا ہے کہ اس نقصان کی وجہ صدر ٹرمپ کے سابق کمپئین کنسلٹنٹ کی جانب سے نامناسب انداز میں پچاس ملین فیس بک یوزرز(فیس بک استعمال کرنے والوں) کا ڈیٹا حاصل کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو سوشل میڈیا کے حوالے سے دنیا کے سب بڑے اور معروف فیس بک کے سات فیصد شیئر ز گرگئے،اور اسکی وجہ یہ بتائی جارہی ہےکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گزشتہ صدارتی مہم چلانے والے کنسلٹنٹ کیمبرج اینالیٹیکا کی جانب سے غیرمناسب انداز میں لگ بھگ 50ملین فیس بک استعمال کرنے والوں کا فیس بک ڈیٹا، بشمول یوزر لائیکس، کا استعمال ہے۔

اسکی وجہ الیکشن پر اثر انداز ہونابتائی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ زگربرگ فیس بک کے چالیس فیصدشیئرز کے مالک ہیں، جس کی اس وقت مارکیٹ میں مالیت 68اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کے مساوی ہے۔

فیس بک کو ہونے والے اس نقصان کے اثرات دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بھی پہنچا اور نیسڈاک کے شیئرز بھی دو فیصد تک گرگئے۔

ادھر اس صورتحال کے تناظر میں برطانیہ کی انفارمیشن کمشنرنے کہا ہے کہ وہ وارنٹ حاصل کرینگی تاکہ وہ کیمبرج اینالیٹیکاکے سرور تک رسائی حاصل کرسکیں کیونکہ برطانوی کمپنی انکی تحقیقات میں مدد نہیں کررہی ہے۔

تازہ ترین