بالی ووڈ کے نامور اداکار رنویر سنگھ اپنے مداحوں کو اب پولیس آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔
جی ہاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نئی آنے والی ایکشن فلم 'سمبا میں رنویر سنگھ کے مد مقابل فیمیل اداکارہ کا نام منظر عام پر آگیا ہے۔
روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں رنویر سنگھ اور سارہ علی خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ۔
کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں سال 28دسمبر کو سینما گھروں میں مائش کیلئے پیش کی جائیگی۔