اسپین کے صوبے ویلنشیامیں آگ کے میلے ’لاس فلاس فیسٹیول‘ کاشاندار انعقاد کیا گیا۔
اس میلے میں کئی ملکی اور بین الاقوامی شخصیات کے دیو ہیکل مجسمے تیار کیے گئے جنہیں بعد ازاں آگ کے شعلوں کی نذر کردیا گیا۔
لاس فلاس یعنی فیسٹیول آف فائر نامی اس میلے میں جہاں ہر طرف لوگ آگ سے بلاخوف و خطر کھیلتے نظر آئے وہیں کسی بھی ممکنہ حادثے سے نمٹنے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ بھی مکمل چوکنا اور مستعد نظر آیا۔
فیسٹیول کے آخری روز شہر میں آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا جس سے فضاء روشنیوں اور رنگوں سے جگمگا اٹھی۔