• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 جیتا ہوا میچ ہار گئے، سرفراز احمد

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جیتا ہوا میچ ہار گئے، پشاور زلمی کے خلاف میچ ہارنے کے بعد سرفرازا حمد کا کہنا تھا کہ نواز اور ان کی وکٹیں غیر ضروری اسٹروک کھیلنے کی وجہ سے ضائع ہو گئیں ۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے ہیڈ کوچ معین خان کا کہنا ہے کہ میچ میں غلطیاں کیں۔میچ کےبعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ غیر ضروری شاٹس کھیلنے کے سبب وکٹیں گنوائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سُپر لیگ کے ایلیمینٹر ون میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں ایک رن سے ہرا دیا ،میچ میں انور علی نے آخری اوور میں 3 چھکے اور ایک چوکا بھی لگایا لیکن ٹیم کی نیا پار نہ لگا سکے ۔

پشاور زلمی کو فائنل تک رسائی کےلیے آج کراچی کنگز سے مقابلہ کرنا ہے ۔

تازہ ترین