• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بندرگاہ پرجہاز ٹکرانے کی تحقیقات کیلئے بورد تشکیل

کراچی: بندرگاہ پرجہاز ٹکرانے کی تحقیقات کیلئے بورد تشکیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اعلامیہ کے مطابق بندر گاہ پر جہازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق ہے ،نجی ٹرمینل سائوتھ ایشیاء پاکستان ٹرمینلز لمیٹڈ میں ہونے والے حادثے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے اور نجی ٹرمینل میں برتھنگ آپریشن کوبحال کر د یا گیا ہے، اعلامیہ کے مطابق یہ حادثہ کل اس وقت پیش آیا جب برتھنگ کے دوران مرین ویسل ٹولٹن اور مرین ویسل ہیمبرگ بے کے درمیان ٹکرائو ہوا اور اس موقع پر کچھ کنٹینر سمندر میں بھی گرے تھے جس کے باعث کچھ دیر کے لئے نجی ٹرمینل آپریشن بھی معطل ہوا تھا،نجی ٹرمینل پر آپریشن کی بحالی کے بعد مرین ویسل ٹولٹن کی روانگی شیڈول کے مطابق آج رات ہوگی اور اسی طرح سے مرین ویسل ہیمبرگ کی روانگی بھی شیڈول کے مطابق ہوگی، تمام کنٹینر جو سمندر میں گرے تھے انکو نکالا جا رہا ہے ا ور اس ضمن میں پاکستان نیوی کے ڈائیورز نے بھی کے پی ٹی کو مد د فراہم کی گئی، واقعے کی جانچ کے لئے انویسٹیگیشن بورڈ کی تشکیل دیا گیا ہے، جو سینئر افسران پر مشتمل ہے۔

تازہ ترین