ٹوکیو (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین کی جانب سے طلب میں کمی ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اگست کے لیے سودے 0.8 ین کم ہوکر 191 ین فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 135 یوان کمی کے ساتھ 12510 یوان فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اپریل کے لیے سودے 0.1 امریکی سینٹ بڑھ کر 144.5 سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔