• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاٹن جننگ فیکٹریوں کو کپاس کی 11.525 ملین گانٹھیں موصول

کاٹن جننگ فیکٹریوں کو کپاس کی 11.525 ملین گانٹھیں موصول

اسلام آباد (اے پی پی) 15 مارچ 2018ءتک کاٹن جننگ فیکٹریوں کو 11.525 ملین کپاس کی گانٹھیں موصول ہوئی ہیں اور رواں سیزن کے دوران جنرز کو وصول ہونے والی کپاس کی گانٹھوں میں 7.74 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سیزن میں 15 مارچ 2017ءتک 10.72 ملین گانٹھیں وصول ہوئی تھیں۔ اس طرح گزشتہ سیزن کے مقابلہ میں کپاس کے حالیہ سیزن کے دوران کپاس کی گانٹھوں کی وصولی میں 7.74 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین