ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار عامر خان بھارت میں چینی اسمارٹ فون کمپنی ویووکے برینڈ ایمبیسیڈر بن گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں چینی اسمارٹ فون کمپنی ویوو انڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار عامر خان کو برینڈ کے مستقبل میں لوگوں کے ساتھ رابطے کے لئے برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کر لیا گیا ہے۔ یہ وابستگی ہمیں اپنے صارفین کے لئے نئے مواقع تلاش کرنے میں مدد دے گی۔