• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم پاکستان کی مناسبت سے بین الکلیاتی مقابلہ معلومات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے اشتراک سے 78 ویں یوم پاکستان کی مناسبت سے بین الکلیاتی مقابلہ معلومات بعنوان یوم پاکستان کوئز سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے بشیر اے ملک آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی پاکستان کسٹم آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر شفیع اللہ ملک اور مہمانانِ اعزازی علی گڑھ انسٹی آف ٹیکنالوجی کے پرنسپل ڈاکٹر پروفیسر محمود خان پٹھان، فرینکلن لاء ایسوسی ایٹس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل غنی، راحیل انور اور علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ایوننگ پروگرام کے انچارج سید ریحان علی تھے۔ اسکوئز مقابلے کی میزبانی کے فرائض پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے سرپرست علیٰ سید جاوید رضا، سیدہ تحسین فاطمہ، سید بکر مجیب ہاشمی اور محمد عارف سومرو نے جبکہ ججزکے فرائض انجینئر سید شاکر علی، سید ایاز رضا ترمذی اور شاہد جمیل نے انجام دیے۔ ججز کے متفقہ فیصلے کے مطابق کامکس کالج جوہر کیمپس کے نبیل شریف اور سمیع خان نے پہلی،میک کالجیٹ کے روحیل رضا حیدر اور محمد شاکرنے دوسری اور خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز کالج کی سیدہ ماہم فاطمہ اور کنول رشید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پرپاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے صدر معروف محقق و شاعر عقیل عباس جعفری،پروفیسر منور قریشی، واجد رضا اصفہانی اور سعید احمد سعید بھی موجود تھے۔

تازہ ترین