• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامشورو(نامہ نگار) جامعہ سندھ کے شعبہ سوشیالوجی کی جانب سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے ”موجودہ دور کا سماجیاتی علم اور پائدار ترقی“ کے زیر عنوان تین روزہ پہلی عالمی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔ تین روز تک جاری رہنے والی اس عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب جمعرات 22 مارچ کو صبح 9 بجے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کنوینشن سینٹر میں منعقد ہوگی، جس کی صدارت شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کریں گے، جبکہ سندھ کے وزیر تعلیم اور سندھ کی یونیورسٹیز کے پرو چانسلر جام مہتاب حسین ڈہر خصوصی مہمان اور سندھ کے وزیر برائے سیاحت و ثقافت اور نامور ادیب و مصنف سید سردار علی شاہ تقریب کے اعزازی مہمان ہونگے۔

تازہ ترین