• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت کے زیر اہتمام ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے پر آگاہی ریلی نکالی گئی

ٹھٹھہ(نامہ نگار)محکمہ صحت کے زیر اہتمام ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے کے سلسلے میں آگاہی ریلی نکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی محکمہ صحت کی جانب سے 20 مارچ کو ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے کے سلسلے میں سول اسپتال مکلی کے احاطہ میں ایک آگاہی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت سول اسپتال مکلی کے سول سرجن ڈاکٹر لعل میر شاہ اور دانتوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر شیام کمار کر رہے تھے، ریلی میں محکمہ صحت کے ملازمین کی بڑی تعداد شامل تھی، شرکاء نے ہاتھوں میں آگاہی بینر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر لعل میر شاہ اور ڈاکٹر شیام کمار نے کہا آج ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ گٹکے کے بے جا استعمال کے باعث ٹھٹھہ میں کے بہت سے لوگ منہ اور دانتوں کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں، گٹکا گلے اور منہ سرطان کا باعث ہے۔
تازہ ترین