• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت جاپان کی جانب سے افضال یادگار تھیلیسمیا فاونڈیشن کیلئے امداد

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) حکومت جاپان نے ری سائیکلنگ گرانٹ اسکیم کے تحت افضال یادگار تھیلیسمیا فاونڈیشن کے لیے خون کے عطیات کےحصول کےلیے گاڑی اور 25,569ڈالر کے امدادی عطیہ کا اعلان کیا ہے ۔ اس منصوبے کے تحت منگل کے روز جاپانی قونصل جنرل کی رہائشگاہ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں افضال یادگار تھلیسیما فاونڈیشن کے چیف ایگز یکٹو ڈاکڑ عاصم قدوائی اور جاپانی قونصل جنرل کے درمیان باقاعدہ معاہدہ پر دستخط بھی کیے گئے۔ اس موقع پر اے ایم ٹی ایف کے ایگزیکٹو ڈائیریکٹر عتیق الرحمان بھی موجود تھے۔اس موقع پر جاپانی قونصل جنرل نے افضال فاونڈیشن کی کاکردگی کو سراہتے ہوئے کہا فاونڈیشن خدمت انسانی میں خلوص کے ساتھ سرگرم ہے ۔ اس امداد سے طبی حالات اور سہولتوں میں مزید بہتری آئے گی۔ اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ایمبولیسن کے ذریعہ خون کے عطیات میں مزید بہتری کے ساتھ مزید وسعت ملے گی۔ افضال فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو ڈاکڑ عاصم قدوائی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ جاپان حکومت ہمارے رفاہی اور فلاحی منصوبو ں کی تکمیل کے لیے جس طرح عطیات فراہم کرتی ہے وہ خدمت انسانی کے کام کو جاری رکھنے میں معاون اور مدد گار ہے۔
تازہ ترین