• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت، رپورٹ کی ابتدائی دستاویزات جاری

امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت، رپورٹ کی ابتدائی دستاویزات جاری

امریکی سینیٹ کمیٹی نے امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت سے متعلق رپورٹ کی ابتدائی دستاویزات جاری کردیں۔

کمیٹی نے ایک سال سے زائد عرصے کی تحقیقات کے بعد ابتدائی رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی انتخابات میں مداخلت مخالفانہ عمل تھا، امریکا کو اس کے خلاف ردعمل دینا چاہیے، کانگریس امریکی انتخابات میں مداخلت روکنے کے لیے جلد قانون سازی کرے اور آئندہ ایسے کسی مداخلت سے بچنے کے لیے پروگرام تشکیل دیا جائے۔

امریکا میں 2016 کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی جانب سے مبینہ روسی مداخلت کا الزام لگایا گیا تھا۔

تازہ ترین