• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صاحبزادہ پیر عتیق الرحمن کے انتقال پرابوالخیر محمد زبیرکااظہار تعزیت

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جمعیت علمائےپاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے اپنے بیان میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھانگری شریف غازی کشمیر صاحبزادہ پیر عتیق الرحمن فیض پوری کے انتقال پرملا ل پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے انتقال سے اہلسنت ایک عظیم سیاسی و روحانی شخصیت سے محروم ہو گئی، آپ نے ساری زندگی مسلک اہلسنت کے فروغ اور آزاد کشمیر اسمبلی میں اسلامی قوانین کے تحفظ کےلئے بھرپور کردار ادا کیا، اللہ تعالیٰ حبیب کریم ﷺ کے طفیل صاحبزادہ پیر عتیق الرحمن فیض پوری کے درجات بلندکرے۔
تازہ ترین