• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکساس میں پانچواں دھماکا،کوریئر کمپنی میں مشتبہ پارسل پھٹ گیا

ٹیکساس میں پانچواں دھماکا،کوریئر کمپنی میں مشتبہ پارسل پھٹ گیا

آسٹن ( اے ایف پی ) امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک سیریل بمبار دھماکے کر رہا ہے، اتوار کی رات سان انٹونیو کے قریب فیڈ ایکس کوریر کمپنی میں ایک پارسل بم دھماکا ہوا ۔ یہ پارسل آسٹن بھیجا جا رہا تھا ۔ اس سے قبل ریاست ٹیکساس ہی کے شہر آسٹن میں تین دھماکے ہو چکے ہیں ۔ حکام یہ پتا لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا یہ دھماکا اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ امریکی تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات پھٹنے والے بم کو ٹرپ وائر کے ذریعے سے کیا گیا اور یہ پہلے تین دھماکوں کےمقابلے میں زیادہ پیچیدہ تھا ۔ تفتیش کاروں کو اتوار کی رات کے دھماکے اور اس سے پہلے 2 مارچ کو ہونے والے دھماکوں میں مماثلت ملی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ لوگوں کو ہر مشتبہ چیز سے دور رہنا چاہیے ۔ پولیس ان دھماکوں کی تفتیش نفرت پر مبنی جرائم کے پس منظر میں بھی کر رہی ہے کیونکہ پہلے ہونے والے تین دھماکوں میں 2 سیاہ فام امریکی مرد ہلاک اور ایک 75 سالہ ہسپانوی امریکی خاتون شدید زخمی ہوئی جو اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے ۔ لیکن دھماکوں کے حالیہ شکار سفید فام افراد تھے حکام نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ وہ شخص یا لوگ جو یہ دھماکے کر رہے ہیں وہ پولیس سے بات کریں اور بتائیں کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں ۔ حکام نے دھماکوں میں ملوث افراد کی نشاندہی کرنے یا ان تک پہنچنے میں مدد فراہم کرنے والے افراد کے لیے 1لاکھ15ہزار امریکی ڈالرز کے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔

تازہ ترین