• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے انسداد دہشتگردی تعاون جاری رکھیں گے، آسٹریلوی ہائی کمشنر

پاکستان سے انسداد دہشتگردی تعاون جاری رکھیں گے، آسٹریلوی ہائی کمشنر

اسلام آباد( صالح ظافر) آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نےیقین دلایا ہےکہ انکا ملک دہشتگردی اور پر تشدد انتہا پسندی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا ، انہوں نے پاکستان کی جانب سے اس جنگ میں جانی و مالی قربانیوں کو بھی تسلیم کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آسٹریلیا اور پاکستان کےتعلقات کے 70سال مکمل ہونے پر اپنی رہائش گاہ پر ایک ریسپشن سے خطاب میں کیا، وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر اس تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔

تازہ ترین