• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
واشنگٹن ( اے ایف پی ) امریکا کی مشرقی ریا ست میری لینڈ کے ایک ہائی اسکول گریٹ ملز میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ۔ امریکی حکام کے مطابق اسکول کے آغاز کے وقت صبح 8 بجے نامعلوم شخص کی جانب سے فائرنگ کی گئی لیکن پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحا ل پر قابو کر لیا، واقعے میں کسی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہو ئی ۔ مقامی پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور اسکول کو بند کرکے تمام کلاسس کا جا ئزہ لیا جا رہا ہے ۔
تازہ ترین