• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض آباد دھرنا کیس، خادم رضوی سمیت 4 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

فیض آباد دھرنا کیس، خادم رضوی سمیت 4 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فیض آباد دھرنا کیس سے متعلق دیگر 3مقدمات میں بھی تحریک لبیک کے خادم حسین رضوی سمیت 4ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ فیض آباد دھرنے کے دوران پولیس چوکی پر حملے اور تشدد کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ عدالت نے خادم حسین رضوی سمیت 4ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے خادم حسین رضوی، مولانا عنایت اللہ، ضیاء اللہ خیری اور شیخ اظہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تھانہ کھنہ میں درج 3 مقدمات میں جاری کئے۔ تینوں ملزمان پر درج مقدمات میں دہشتگردی ، پولیس پر تشدد ، کارسرکار میں مداخلت سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دفعات شامل ہیں ۔

تازہ ترین