• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملائیشین طیارے کو گرانے کا الزام یوکرینی پائلٹ نے خودکشی کرلی

کیف (جنگ نیوز) روس کی جانب سے ملائیشیا کا طیارہ مار گرانے کا الزام سہنے والے یوکرینی پائلٹ نے خود کشی کرلی ، مقامی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق جنوبی یوکرین کے شہر میکو لیو سے تعلق رکھنے والے 29سالہ پائلٹ اس الزام کو برداشت نہ کرسکے کہ انہوں نے مسافر طیارے کو گرایا تھا، یہ الزام روس کی جانب سے لگایا گیا تھا،کیپٹن وولو شن ایئر فورس سے ریٹائرمنٹ کے بعد سے میکو لیو ایئر پورٹ پر ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے وہ یوکرین اور روس کے درمیان 2014میں لڑی جانے والی جنگ میں لڑاکا طیارے کے ہواباز رہ چکے تھے،روسی ذرائع ابلاغ اور حکام نے ان پر ملائیشیا ایئر لائنز کی پرواز ایم ایچ 17 کو گرانے کا الزام لگایا تھا مذکورہ جہاز777ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور کے لیے محو پرواز تھا جب جولائی 2014میں اسے مشرقی یوکرین میں نشانہ بنایا گیا جہاز میں 298مسافر سوار تھے ۔

تازہ ترین