• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مساجد میں نماز ایک وقت پر ہوگی، اتفاق ہوگیا

اسلام آباد: مساجد میں نماز ایک وقت پر ہوگی، اتفاق ہوگیا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزارت مذہبی امور میں نظام صلوٰۃ کے حوالے سے ہونے والے اہم اجلاس میں نظام صلوٰۃ بل کے مسودے پر اتفاق رائے کر لیا گیا۔ اجلاس کی صدات وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کی۔ اہم اجلاس میں اسلام آباد میں یکساں اوقات اذان و نماز کے حوالے سے ایک بل کے مسودے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ اجلاس میں نظام صلاۃ کمیٹی سمیت تمام مسالک کے جید علما کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر مملکت مذہبی امور پیر محمد امین الحسنات شاہ، وفاقی سیکرٹری خالد مسعود چوہدری سمیت اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بل کے مسودے کو باہمی مشاورت کے بعد مزید بہتر بنایا گیا۔ سردار محمد یوسف نے علماء کرام کو اس بل پر محنت اور اتفاق رائے پیدا کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کے مسودے پر دیگر متعلقہ محکموں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ اور ان سے بھی تجاویز لی جائی گی۔

تازہ ترین