• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتدار میں آئے تو کرکٹ کے ڈھانچے کو مضبوط کرینگے،عمران خان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری دعائیں پی ایس ایل میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی قوم کی دیرینہ خواہش ہے،پاکستان میں کھیلوں خصوصاً کرکٹ کا فروغ ہماری اولین ترجیحات میں سے ہے، اقتدار میں آئے تو کرکٹ کے ڈھا نچے کو مضبوط اور کھیل میں مزید نکھار لائیں گے،ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی اسی کی ترویج اہم ہے، عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی نیک تمنائیں کھیل میں شریک تمام ٹیموں کے ساتھ ہیں،سیاسی مصروفیات کے باعث میچ دیکھنے کے لئے شاید وقت نہ نکال پاوئوں لیکن جو ٹیم بھی بہترین کارکردگی دکھائے گی اسی کیساتھ جیت کی خوشیاں منائیں گے۔
تازہ ترین