• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممکنہ گرفتاری، ارباب غلام رحیم نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

کراچی، ڈگری (اسٹاف رپورٹر، نامہ نگار)سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے ممکنہ گرفتاری کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیاجسکے بعد عدالت عالیہ نے سندھ حکومت، آئی جی سندھ، اینٹی کرپشن و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے6 اپریل کو جواب طلب کرلیاہے۔ عدالت عالیہ نے سندھ حکومت، پولیس اور اینٹی کرپشن حکام کو ہدایت کی ہےکہ درخواست گزار ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو ہراساں نہ کیا جائے۔ تفصیلا ت کے مطابق درخواست گزار سابق وزیراعلیٰٗ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے اپنے وکیل کے توسط سے حکومت سندھ ،چیف سیکرٹری سندھ،محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سمیت دیگر کو فریق بناتے ہو ئے موقف اختیارکیاہےکہ سندھ حکومت نے مختار کار تعلقہ کولائی کو خط لکھا ہے کہ ارباب غلام رحیم کے دفتر پر چھاپہ مارا جائے، سندھ حکومت انتخابات میں مخالفت پر انتقامی کارروائی کرنا چاہتی ہے عام انتخابات بھی قریب ہیں اور خدشہ ہے کہ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو گرفتار کرلیا جائے۔ درخواست میں مزید موقف اختیارکیاگیاہےکہ فریقین کی جانب سے مسلسل حراساں کیاجارہاہےجس کی وجہ سے درخوا ست گزار ذہنی ازیت کا شکار ہیں۔لہٰذا عدالت عالیہ سے استدعاہےکہ ممکنہ گرفتاری اور ہراساں کرنے سے مدعا علیہا ن کو روکا جائے۔

تازہ ترین