• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے درست سمت میں مثبت اقدامات کئے، امریکا

پاکستان نے درست سمت میں مثبت اقدامات کئے، امریکا

محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے درست سمت میں بعض مثبت اقدامات کئے ہیں مگر اب بھی بہت کچھ کر نا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف طالبان ہی نہیں حقانی نیٹ ورک اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے خلاف بھی کارروائیاں کر نا ہوں گی۔

امریکا نے ایک مرتبہ پھر سے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کر دیا ۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نوئرٹ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے نائب امریکی صدر اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ملاقات میں جنوبی ایشیا سےمتعلق صدرٹرمپ کی نئی حکمت عملی پرعمل درآمد اور خصوصی طورپر دہشت گرد گروہوں کے خلاف اقدامات پر بات ہوئی۔

ملاقات میں مائیک پنس نےتمام دہشت گردگروہوں کےخلاف مزیداقدامات پر زور دیا، ترجمان نے کہا کہ پچھلے سال پاکستان کی امداد دہشت گردوں کےخلاف سخت اقدامات سے مشروط کی گئی تھی۔

مائیک پنس نےکہا کہ پاکستان کو ابھی بہت پیش رفت دکھانی ہے، افغان امن مذاکرات میں طالبان کی شرکت سےمتعلق پاکستان کاکلیدی کردار ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کو مدد کرنا ہوگی ۔

تازہ ترین