• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عرفان خان کا جذباتی پیغام ’خدا ہم سے باتیں کرتا ہے‘

عرفان خان کا جذباتی پیغام ’خدا ہم سے باتیں کرتا ہے‘

بالی ووڈ کے نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار ’عرفان خان‘ کا سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام وائرل ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورسٹائل اداکار عرفان خان نے پچھلے دنوں اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ انہیں خطرناک دماغی مرض لاحق ہوگیا ہےجس کے علاج کے لیے وہ آج کل برطانیہ میں مقیم ہیں۔

’خدا ہم سب سے بات کرتا ہے‘


عرفان خان نے علاج کے دوران اپنے انسٹا گرام پر ایک تصویر کے ساتھ انتہائی جذباتی الفاظ شئیر کیے ہیں جو کہ آسٹرین ناول نگار اور شاعر ’رائنر ماریہ رلکے‘ کی نظم ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’خدا ہم سب سے بات کرتا ہے، جیسا کہ وہ ہم سب کو بناتا ہے، پھر رات کی تاریکی میں خاموشی سے وہ ہمارے ساتھ چلتا ہے اور ہم اس سفر میں کچھ الفاظ آہستہ آہستہ سن لیتے ہیں‘۔

عرفان خان کا جذباتی پیغام ’خدا ہم سے باتیں کرتا ہے‘

اداکار نے مزیدلکھا کہ ’یہاں کچھ بھی مستحکم و مضبوط نہیں، تاہم خود کو کبھی شکست خوردہ نہ سمجھو اور آگے بڑھتے رہو، یہاں خوبصورتی بھی ہے، دہشت بھی ہے، یہاں ایک شعلے کی طرح زندگی گزارو اور چمکنا سیکھو‘۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے علاج کے لیے امریکا نہیں بلکہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔ عرفان خان نے یہ پوسٹ لندن کے معروف ہوٹل سے شئیر کی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین