• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائنلسٹ ٹیم کی جنگ، زلمی آج کنگز سے ٹکرائے گی

فائنلسٹ ٹیم کی جنگ، زلمی آج کنگز سے ٹکرائے گی

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ کا دوسرا ایلیمنیٹر میچ آج دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ کا دوسرا ایلیمنیٹر میچ آج دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی مکمل طور پر فٹ نہیں جب کہ کراچی کنگز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی گھٹنے میں تکلیف کا شکار ہیں اور آج کے میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔

کراچی کنگز کی ٹیم مینجمنٹ نے شاہد آفریدی کی جگہ مختار احمد، ذوالفقار بابر اور دانش عزیز نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم زخمی ہونے کے بعد ایونٹ سے پہلے ہی باہر ہوچکے تھے جس کے بعد قیادت کے بعد دبئی میں فرائض انگلش بلے باز این مورگن نے انجام دیئے لیکن وہ پاکستان نہیں آئے لہذا آج کے میچ میں قیادت کا معاملہ بھی سوالیہ نشان ہے۔

میچ کی فاتح ٹیم 25 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایونٹ کا فائنل کھیلے گی۔پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان بڑا مقابلہ شام 7 بجے شروع ہوگا جس میں جیت کے لیے دونوں ہی ٹیمیں پرعزم ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق لاہور کا موسم آج ابرآلود ہے اور گہرے بادلوں نے شہر کو فضا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور بارش کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کی صورت میں اسے محدود کردیا جائے گا اور اگر پھر بھی میچ نہ ہوسکا تو پوائنٹس ٹیبل کی اہمیت بڑھ جائے گی۔ اس وقت موجودہ پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پشاور زلمی 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

میچ نہ ہونے کی صورت میں پشاور زلمی ایونٹ سے باہر اور کراچی کنگز اسلام آباد کے خلاف 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل کھیلے گی۔

تازہ ترین