• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، سرجانی اور مواچھ گوٹھ میں پولیس کا سرچ آپریشن

کراچی، سرجانی اور مواچھ گوٹھ میں پولیس کا سرچ  آپریشن

کراچی کے علاقے سرجانی اور مواچھ گوٹھ میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا تاہم کوئی گرفتار عمل میں نہیں آئی۔

ایس پی اورنگی ٹاؤن عابد علی بلوچ کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے سیف المری گوٹھ میں پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن کیا جس میں مختلف تھانوں کی پولیس نے حصہ لیا۔

سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشکوک افراد کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی، تاہم آپریشن کے اختتام پر کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ادھر مواچھ گوٹھ میں پولیس نے گینگ وار ملزمان کی موجود گی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔

مواچھ گوٹھ میں گھر گھر تلاشی لی لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

تازہ ترین