• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 سلمان خان کو10 سال بعد پھر پریانکا مل گئی

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو 10 سال بعد پریانکا پھر مل گئیں یعنی یہ دونوں فنکار پھر سےبڑی اسکرین پرایک ساتھ نظر آنے کو تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار علی عباس ظفر کی نئی فلم ’بھارت‘ میں پریانکا کو کاسٹ کیے جانے پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ اس فلم کی کہانی جنوبی کورین فلم ’ اوڈی ٹو مائی فادر‘ سے ماخوز ہے۔ فلم ’بھارت‘ کی عکس بندی ابوظہبی،ا سپین اور پنجاب میں کی جائے گی۔


سال 2008 کی فلم ’گاڈ تسی گریٹ ہو‘میں آخری بار سلمان خان اور پریانکا چوپڑاایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔ اس سے قبل یہ دونوں فنکار ’سلام عشق‘ اور ’مجھ سے شادی کروگی‘ میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

اب تقریبا 10 سال کے بعد دونوں ایک بار پھر فلم ’بھارت‘ میں رومانس کرتے نظر آئیں گے۔

 سلمان خان کو10 سال بعد پھر پریانکا مل گئی

اس فلم کی دوسری اہم بات یہ بھی ہے کہ فلم’بھارت‘ سلمان خان کے کیریئر کی سب سے مہنگی ترین فلم بننے جا رہی ہے۔

ڈائریکٹر علی عباس ظفر کا اس فلم کے حوالے سے کہنا ہے کہ انہوں نے نیویارک میں پریانکا چوپڑا سے ملاقات کی اور انہیں اس فلم میں کام کرنے کے لیے راضی کیا جس کے بعد وہ فلم میں کام کرنے کے لیے مان گئیں ہیں۔

تازہ ترین