• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

العزیزیہ، فلیگ شپ ریفرنس، نواز شریف کے وکیل کی جرح مکمل

العزیزیہ، فلیگ شپ ریفرنس، نواز شریف کے وکیل کی جرح مکمل

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

گواہ نورین شہزادی عدالت میں پیش ہوئیں، جن پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے جرح مکمل کرلی۔

گواہ نورین شہزاد ی متعلقہ دستاویزات منگوانے سے متعلق ای میل پیش نہ کرسکیں۔

خواجہ حارث نے کہا کہ دستاویزات منگوانے والی ای میل عدالت میں پیش کی جائیں، کال آف نوٹس کی کاپیاں کہاں ہیں؟ کراچی سے دستاویزات منگانے سے متعلق کوئی ای میل آئی؟

گواہ نورین شہزاد نے بتایا کہ کال آف نوٹس نہیں آیا، دستاویزات منگانے سے متعلق کوئی ای میل نہیں ملی، خواجہ حارث کنفیوز کر رہے ہیں۔

جج کے استفسار پر نیب پراسکیوٹر نے بتایا کہ ریفرنسز میں دو گواہ واجد ضیاء اور تفتیشی افسر رہ گئے ہیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 29 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی سربراہ کو بطور استغاثہ گواہ طلب کرلیا گیا۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں دائر متفرق درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائے گا، وکیل مریم نواز نے جے آئی ٹی رپورٹ کے تجزیے کو ریکارڈ کا حصہ نہ بنانے پر درخواست کی تھی۔

درخواست میں جے آئی ٹی رپورٹ کے کئی والیومزکی عدم فراہمی پراعتراض بھی کیا تھا۔

تازہ ترین