• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اے ڈی بی پاکستان کو 25 کروڑ ڈالر قرض دے گا

پاکستان میں بجلی کی ترسیل بہتر بنانے کے لئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک 25 کروڑ ڈالر قرض دے گا۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے 26 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کے معاہدہ حکومت پاکستان سے کیا ہے، قرض سے سندھ اور بلوچستان میں پاور ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو بہتر کیا جائے گا۔

رقم کو سندھ اور بلوچستان میں ٹرانسمیشن لائن کو بڑھانے ، اسے مستحکم کرنے ، شفاف اور معیاری بنانے کے لئے استعمال کیا جاسکے گا۔

اے ڈی بی کے ڈائریکٹر جنرل نے اس موقع پر کہا کہ معاشی نمو کےلئے بجلی کی مسلسل فراہمی کا مضبوط اور پائیدار ٹرانسمیشن نیٹ ورک لازمی ہے۔ اے ڈی بی ، ایک وسیع ، مضبوط، اسماٹر، اور ماحول دوست نیٹ ورک کے قیام کے لئے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

تازہ ترین