• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پر امن لوگ ہیں ، قانون کے مطابق آگے بڑھیں گے، والد نقیب

پر امن لوگ ہیں ، قانون کے مطابق آگے بڑھیں گے، والد نقیب

نقیب اللہ کے والد کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا پاکستان کا بیٹا تھا، ادارے یقین رکھیں ہم پر امن لوگ ہیں ، قانون کے مطابق ہی آگے بڑھیں گے۔

سپریم کورٹ میں راؤ انوار کی پیشی اور گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول نقیب اللہ کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی قانون پر عمل درآمد کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کے باہر کسی جدوجہد پریقین نہیں رکھتے۔ہمیں سپریم کورٹ کے ذریعے انصاف ہوتا نظر آ رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام ادارے ہمارا فخر ہیں، دیرآئے درست آئے، ہم کو سب پر اعتماد ہے۔

واضح رہے کہ آج نقیب اللہ قتل کیس میں مفرور ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، جس کے بعد انہیں عدالتی حکم پر گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ ان کی حفاظتی ضمانت بھی منسوخ کر دی گئی۔

تازہ ترین