مشہور کارٹون کردار ٹام اینڈ جیری سے تو سب ہی واقف ہیں جن کی دلچسپ نوک جھونک سے بچوں سمیت بڑے بھی خوب لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن جناب یہاں تو کارٹون کرداروں نے حقیقت کا روپ دھار لیا ہے۔
یہ دلچسپ لڑائی ملائیشیا میں دیکھے گئے جہاں شیر کی خالہ بلی اس وقت مشکل میں پڑ گئی جب ایک چالاک چوہااُس کے ایسے پیچھے پڑ ا کہ بی مانو کی دوڑیں ہی لگوادیں۔
چوہے سے خوفزدی ہوتی بلی کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔