• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ٹریفک قوانین کی لاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر مراد آباد میں ٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی اُس وقت دیکھی گئی جب مسافروں سے بھرے دو ٹریکٹرکے ڈرائیورز ریس لگاتے ہوئے ایک دوسرے کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران ایک ٹریکٹر بے قابو ہوا اور بیچ سڑک پر بری طرح اُلٹ گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ اوور ٹیکنگ کی وجہ سے پیش آیا جبکہ حادثے کا شکار ہونے والے ٹریکٹر میں پچیس مسافر سوار تھے جن میں سے کچھ معمولی اور کچھ شدید زخمی ہوئے ۔

تازہ ترین