پولیس نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے لاہورسےاغواء کی گئی بچی کو بازیاب کرالیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے اطلاع پر شاوکشاہ روڈ پرکارروائی کی جس میں تین ماہ قبل لاہور سے اغواء کی گئی 13سالہ بچی کو بازیاب کو بازیاب کرالیاگیا۔
پولیس نے بچی کے اغواء میں ملوث تین ملزمان کو بھی گرفتارکیا ہے۔
پولیس کے مطابق بازیاب کی گئی بچی کے لواحقین سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔