• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،گٹکے اور دودھ کی دکان سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،گٹکے اور دودھ کی دکان سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں گٹکا فروشوں، ناقص اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں اور ملاوٹ زدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں گٹکا فروش کی دکان سیل کر کے 600پیکٹ گٹکا برآمد کیے گئے، ترجمان

ادھر ناقص اشیاء کے استعمال پر جوہر ٹاؤن میں 3فاسٹ فوڈ پوائنٹس سیل کر دیئے،  4فوڈ پوائنٹس کو ناقص صفائی پر مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے کا جرمانہ کردیا گیا۔

دوسری جانب نشترٹاؤن میں ملاوٹ زدہ دودھ فروخت کرنے پرملک پوائنٹ کو سیل کردیا گیا جبکہ 8من ناقص دودھ موقع پر تلف کرکے دکان سے نیلے کیمیکل ڈرم ہٹا دیے گئے۔

تازہ ترین