• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ پاکستان پر پاک بحریہ کا ملی نغمہ ’موجوں پہ قدم‘ جاری

یومِ پاکستان پر پاک بحریہ کا ملی نغمہ ’موجوں پہ قدم‘ جاری

یومِ پاکستان کے موقع پر پاک بحریہ نے اپنا نیا ملی نغمہ’ موجوں پہ قدم‘ اور خصوصی پرومو’پاکستان مبارک‘ ریلیز کر دیا ہے ۔


ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملی نغمہ ’ موجوں پہ قدم‘ پاک بحریہ کی چار جہتی صلاحیتوں کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔


پاک بحریہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ خصوصی پرومو ’ پاکستان مبارک‘ وطن سے محبت کی سرشاری اور اس جذبے سے وابستہ خدمت کی وہ کرن ہے جو جغرافیائی اور مذہبی تقسیم سے بے نیاز ہمارے مستقبل کو روشن کر رہی ہے۔

تازہ ترین