• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راؤانوار باضابطہ گرفتار،آج رات کراچی منتقل کیا جائے گا

راؤانوار باضابطہ گرفتار،آج رات کراچی منتقل کیا جائے گا

نقیب محسود قتل کیس میں مفرور سابق ایس ایس پی ملیر کی راؤ انوار احمد کی سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد انویسٹی گیشن پولیس کراچی میں نقیب محسود قتل کیس میں باقاعدہ طور پر گرفتار کرلیا ہے۔

ملیر انویسٹی گیشن پولیس کے ایس پی اور مقدمے کے تفتیشی افسر عابد قائم خانی نے سیکرٹریٹ تھانا اسلام آباد میں ملزم کی قائدہ گرفتاری ظاہر کردی ہے۔


ایس پی انویسٹی گیشن ملیر عابد قائم خانی نے اسلام آباد کے سیکریٹریٹ تھانہ میں انٹری نمبر 20 میں انوار احمد کی گرفتاری کا اندراج کیا ہے۔

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار احمد کو عدالتی حکم پر بغیر راہداری ریمانڈ کے آج رات کراچی منتقل کیا جائے گا اور کل صبح انہیں سندھ ہائیکورٹ میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔

نقیب محسود اور دیگر تین افراد کو 13 جنوری 2018 کو ملیر کے شالطیف ٹاؤن تھانے کی حدود میں جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا تھا۔

الزامات ثابت ہونے پر ایس ایس پی راؤ انوار احمد کے خلاف نقیب احمد محسود کے اغوا اور قتل کی ایف آئی آر نمبر 40/18 سچل تھانے میں درج کی گئی تھی، جس کے باعث سے راؤ انوار احمد اور ان کی ٹیم کے دیگر 13 ارکان مفرور تھے۔

راؤ انوار نے آج صبح اسلام آباد سپریم کوٹ میں ڈرامائی انداز میں حاضر ہو کر گرفتاری پیش کی۔

تازہ ترین